حکومت عمران خان سے ملاقات کروادے ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے صنم جاوید
ہم کسی کے گھروں میں نہیں گھستے ہم فسادی نہیں، پی ٹی آئی رہنما
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کل اسلام آباد میں احتجاج سے قبل راہداری اور حفاظتی ضمانت کروانے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔
صنم جاوید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے احتجاج سے قبل ضمانت کے لئے آئی ہوں، ہم نے سیدھی بات کی کہ خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں، ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
صنم جاوید کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے گھروں میں نہیں گھستے ہم فسادی نہیں، علی امین گنڈاپور چاہتے تو وہ بھی شیلنگ کر سکتے تھے اور لوگوں کو لڑوا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزارت داخلہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دی ہے، اگر وہ ملاقات نہیں کرواتے تو ہم پھر مجبوراً احتجاج کریں گے۔