جامعہ کراچی؛ مسائل کے حل کیلیے طلبا کا ایڈمن بلاک کے باہر مظاہرہ

  کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کی جانب سے طلبا کو درپیش مسائل پر ایڈمن بلاک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ریلی کو صورت میں سلور جوبلی گیٹ پہنچ گئے وہاں کچھ دیر تک گیٹ کو تالا لگا کر دھرنہ دے دیا اور شدید نعرے بازی کی۔اسلامی جمعیت طلبہ اور طلبہ الائنس جامعہ کراچی کی جانب سے طلباوطلبات نے بھرپور احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرہ جامعہ میں  بھاری فیسیں، پوائنٹس کی کمی، اور بنیادی سہولیات کا فقدان کے باعث کیا گیا۔  مظاہرین کا کہنا تھا اب مزید خاموش نہیں رہا جائے گا اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کلاسز کی ابتر صورتحال اور بھاری فیسوں کے خلاف بینرز اٹھا کر نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیٹ فیس میں 50 فیصد کا اضافہ سمیت امتحانات کی فیس کو فل فور ختم کیا جائے۔ری ایڈمیشن کے نام پر طلبہ سے پانچ ہزار روپے لیے جا رہے ہیں اس عمل کو ختم کیا جائے اور  خستہ حال پوائنٹس کی فل فور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے