- امریکا سے 29 کچھوؤں کو کینیڈا اسمگل کرنے پر خاتون کو 10 سال قید
- بیلجیئم؛ بلدیاتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی میدان مارلیا
- کراچی؛ ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی
- طبی لحاظ سے اہم پہلی پاکستانی پھل مکھی کا مکمل جینوم ڈرافٹ تیار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان مدمقابل
- سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف کروایا گیا
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی واقعہ، عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
- اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار؛ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مرکز پر حملہ
- بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ، پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس
- آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، سینیٹرعرفان صدیقی
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- شہریوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا حکام سے جواب طلب
- ترکیہ میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا ملعون گرفتار؛ عرب میڈیا
- آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا
- پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا
- اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی غالب
- وزیراعلیٰ کے پی کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان
- عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ
- کراچی؛ خودکش حملے میں زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
- اکنامکس کا نوبل انعام؛ دولت کی عدم مساوات پر کام کرنے والے 3 ماہرین کے نام
عامر خان اور رجنی کانت کی جوڑی فلم ’کولی‘ میں 30 سال بعد ساتھ نظر آئے گی
ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان اور رجنی کانت کی جوڑی ایک طویل عرصے بعد فلم ’کولی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔
مشہور ہدایتکار لوکیش کاناگراج کی اس فلم میں عامر خان کا خصوصی کیمیو فلم انڈسٹری میں ایک نیا جوش پیدا کر رہا ہے۔ 1995 کی فلم ’آتنک ہی آتنک‘ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے فلم میں اپنے مختصر لیکن طاقتور کردار کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ ان کا یہ کردار چھوٹا ہونے کے باوجود فلم پر گہرا اثر چھوڑے گا، بالکل ویسے ہی جیسے ان کے سابقہ کرداروں نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔
عامر خان اور رجنی کانت کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ فلم میں عامر کا کردار بہت مختصر ہے، لیکن جب یہ دونوں بڑے ستارے اسکرین پر آئیں گے تو سینما گھروں میں سیٹیوں اور تالیاں بجنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
فلم ’کولی‘ کی شوٹنگ زیادہ تر وزاگ میں ہو رہی ہے لیکن رجنی کانت کی صحت کے مطابق یہ مقام چنئی میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو چنئی میں ایک سیٹ تیار کیا جائے گا جہاں عامر خان اور رجنی کانت کے مناظر فلمبند ہوں گے۔
فلم میں رجنی کانت کے ساتھ نگاراجنہ، شروتی حسن، سوبن شاہیر اور ستھیاراج جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔