کراچی؛ خودکش حملے میں زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا

  کراچی:  ایئرپورٹ سگنل پر 6 اکتوبر کی شب خود کش حملے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان جناح اسپتال اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا 51 سالہ محمد نعیم جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں زیرعلاج تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملےمیں ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جن میں 2 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔