الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی واقعہ عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

الیکشن ٹربیونل نے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا


کورٹ رپورٹر October 14, 2024
خامیوں اور خرابیوں کا ادراک کرنے کے بعد بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رکاوٹ ڈالنے بیلٹ پیپر چوری کرنے اور جلانے کا واقعہ پر تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود نے عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے عبدالحکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس پر حملہ کردیا اور وہاں موجود عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کارکنوں نے بیلٹ پیپر کے بورے زبردستی چھین لئے، ایک بیلٹ پیپر کا بورا جلا دیا جبکہ ایک لیکر فرار ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ حرکت توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |