بابراعظم کی حمایت میں ٹوئٹ پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس

فخر زمان نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک October 14, 2024
فخر زمان نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کی خبروں کو باعث تشویش قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیئے: فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید

انہوں نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔

فخر زمان کو اپنے بیان کے متعلق وضاحت جمع کرانے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں