سدھارتھ ملہوترا اور جہانوی کپور کی نئی رومانوی کامیڈی پرم سندری کا اعلان

یہ ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ رومانوی فلم ہوگی جسے پوری فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکے گا


ویب ڈیسک October 15, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے دو معروف ستارے سدھارتھ ملہوترا اور جہانوی کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم 'پرم سندریُ میں نظر آئیں گے، جس کی پروڈکشن معروف فلم ساز دینیش وجن کر رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ رواں سال نومبر یا دسمبر میں شروع ہونے کی امید ہے اور یہ ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ رومانوی فلم ہوگی، جسے پوری فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے سدھارتھ اور جہانوی کو ایک تھرلر فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا، جس کا نام اسپائیڈر تھا۔ لیکن پروڈیوسر اور اداکاروں نے دیکھا کہ آج کل زیادہ تر تھرلر فلمیں OTT پلیٹ فارمز پر ہی کامیاب ہو رہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس پروجیکٹ کو روک کر ایک نیا منصوبہ بنایا۔

'پرم سندری' کی ہدایتکاری توشار جلوتا کریں گے، جو اس سے پہلے فلم دسوی میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ یہ فلم سدھارتھ ملہوترا کی مڈوک فلمز کے ساتھ پہلی فلم ہوگی، جبکہ جہانوی کپور پہلے بھی اس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ روہی فلم میں کام کر چکی ہیں۔

جہانوی کپور اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ششانک کھیتان کی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری اور نیراج گھایوان کی فلم میں بھی کام کریں گی، جس میں ان کے ساتھ ورون دھون اور ایشان کھٹر بھی شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں