- آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں، بلاول
- بیٹی کو شادی کے موقع پر سونے کا باتھ روم بطور تحفہ دینے والا باپ
- فیصل آباد؛ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
- حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی، فضل الرحمان
- ہاکی فیڈریشن میں جنریٹر سے عارضی بجلی بحال
- ایس سی او سمٹ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2 وکٹیں جلد گنوادی
- بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریض اسپتال داخل
- بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد؛ شاہین کا جھگڑے کے بیچ پیغام وائرل
- پختونخوا؛ سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن، مقدمات درج
- قلات؛ نامعلوم مسلح افراد کے کرش پلانٹس کیمپ پر حملے، بھاری مشینری نذر آتش
- وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں، بیرسٹر سیف
- سیکڑوں سابق افغان فوجیوں کی برطانیہ منتقلی کی درخواستیں منظور
- مریم نواز نے طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
- کراچی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ فاطمہ ثنا کے قومی ترانے کے وقت رونے کی ویڈیو و ائرل
- انسانی اسمگلنگ جیسے منظم جرائم سے نمٹنے کیلیے پُرعزم ہیں، ڈی جی ایف آئی اے
- مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال: خوف اور نفرت کا نیا دور
- بابراعظم کو ڈراپ کیوں کیا؟ سابق انگلش کپتان بھی پی سی بی پر برہم
- خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن، برآمدات کیلیے چین کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منور فاروقی لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ پر، دہلی میں حملے کی سازش ناکام
ممبئی: بگ باس 17 کے فاتح اور مشہور کامیڈین منور فاروقی کا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے این سی پی کے ایم ایل اے بابا صدیقی کے ساتھ منور فاروقی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ حملہ ستمبر میں دہلی میں منور کے ایک ایونٹ کے دوران کیا جانا تھا، لیکن بروقت معلومات ملنے پر سازش ناکام بنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کے دو افراد نے منور فاروقی کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ہی فلائٹ بک کی اور ان کے ہوٹل میں بھی کمروں کا انتظام کیا تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے، انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بروقت اطلاع ملی اور منور کی حفاظت کو مزید سخت کردیا گیا۔ کامیڈین کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کر دیا گیا۔
حملے کی ناکامی کے باوجود، منور فاروقی کی زندگی کو خطرہ بدستور قائم ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے منور فاروقی کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ ایسٹ میں قتل کیا گیا تھا، اور بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔