بابر نسیم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنا ردعمل دیا
سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنا ردعمل دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنا ردعمل دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنا ردعمل دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ان چیمپیئن کھلاڑیوں کے کیریئر کی حفاظت اور توسیع میں مدد ملے گی بلکہ نئے ٹیلنٹ کو جانچنے اور تیار کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز کے اس فیصلے سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانے کا بھی موقع ملے گا۔
Load Next Story