امریکا سے 29 کچھوؤں کو کینیڈا اسمگل کرنے پر خاتون کو 10 سال قید

 واشنگٹن: امریکا سے 29 کچھوؤں کو موزؤں میں چھپا کر کینیڈا اسمگل کرنے والی خاتون کو 10 سال قید اور لاکھوں ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کو ایک جھیل میں کشتی سے حراست میں لیا گیا جن کے بیگ کے اندر جرابوں میں کچھوے چھپائے گئے تھے۔

خاتون کے شوہر اور ایک اور فرد بھی شریک ملزم ہیں جنھوں نے امریکا سے یہ کچھوے لیے تھے۔

خیال رہے کہ چینی بلیک مارکیٹ میں ایسٹرن باکس کچھووں کی قیمت تقریباً 1000 ڈالر ہے۔

خاتون نے عدالت میں کچھوؤں کو اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انھیں دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالرز جرمانہ ہے۔