امریکا سے 29 کچھوؤں کو کینیڈا اسمگل کرنے پر خاتون کو 10 سال قید

کچھوؤں کی اسمگلنگ پر خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالرز تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 14, 2024
کچھوؤں کی اسمگلنگ پر خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالرز تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا

امریکا سے 29 کچھوؤں کو موزؤں میں چھپا کر کینیڈا اسمگل کرنے والی خاتون کو 10 سال قید اور لاکھوں ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کو ایک جھیل میں کشتی سے حراست میں لیا گیا جن کے بیگ کے اندر جرابوں میں کچھوے چھپائے گئے تھے۔

خاتون کے شوہر اور ایک اور فرد بھی شریک ملزم ہیں جنھوں نے امریکا سے یہ کچھوے لیے تھے۔

خیال رہے کہ چینی بلیک مارکیٹ میں ایسٹرن باکس کچھووں کی قیمت تقریباً 1000 ڈالر ہے۔

خاتون نے عدالت میں کچھوؤں کو اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انھیں دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالرز جرمانہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں