- کینیڈا نے مجرمانہ سرگرمیوں پر بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ڈی پورٹ کردیا
- پی ٹی آئی ڈی چوک مظاہرے پر اختلافات کا شکار، کئی رہنماؤں کی کھل کر مخالفت
- چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کی یقین دہانی
- راولپنڈی میں دوست کے گھر آکر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- کراچی؛ کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کر دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی، بلاول کا ٹویٹ
- حکومت پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز تعینات
- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ
- کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز
- ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
- سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنادی
- این اے 231 میں دوبارہ گنتی پر ہنگامہ، پی پی امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ایف پی سی سی آئی
- دادو؛ زمین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو قتل کرڈالا
- وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین
- آئین میں رہتے ہوئے جرگے کے مطالبات پر 100 فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- پاکستانی عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، چینی وزیراعظم
- چکن گنیا کے مریضوں میں اضافہ، یومیہ 500 سے 750مریض رپورٹ ہونے لگے
- بابر، نسیم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز
کراچی: کراچی کی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ جدید آلات سے لیس اطالوی ائیر کرافٹ کیرئیر بحری جہاز پیرکی صبح لنگرانداز ہوا، کیوور نامی بحری جہاز کے عرشے پر بیک وقت 15 ورٹیکل ٹیک آف، لینڈنگ کے حامل ایف تھرٹی فائیوبی ساختہ جنگی جہاز اور 3 ہیلی کاپٹرزموجود ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹالین بحری جنگی جہاز کی پاکستان آمد پاک بحریہ نے اس کا پرتپاک استقبال کیا، یہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ دفاعی سرگرمیوں کی جانب ائی نئی سمت کا تعین ہے۔
اٹیلی کے سفیر ماریلینا ارمیلن نے کہا کہ اطالوی بحری جہاز کیوییار کی پاکستانی بندرگاہ پرآمد اس بات کی غماز ہے کہ روم اوراسلام آباد کے درمیان بہترتعلقات ہیں۔
یہ چوتھا موقع ہے کہ اٹالین جہاز کراچی کی بندرگاہ پرخیرسگالی اور دو طرفہ مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو وسعت دینے کے لیے پہنچا، تاہم حالیہ اٹالین بحری جہازکی انفرادیت یہ ہے کہ ائیرکرافٹ کیرئیر ہے۔
اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز الپینوفریگیٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، بحری جہازپرکراچی آمد کے اغراض ومقاصد پرڈیفنس انڈسٹری فورم’تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس کا اہتمام سیکریٹریٹ آف ڈیفنس اورنیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کی،فیڈریشن آف اطالوی کمپنیز فارایرواسپیس، ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کا تعاون بھی حاصل تھاْ
تقریب میں اٹلی کی سفیرماریلینا ارمیلن نےبھی شرکت کی،تقریب میں کراچی میں تعینات اطالوی قونصل جنرل ڈنیلوجوردینیلا کےعلاوہ پاک بحریہ کے افسران بھی موجود تھے،اطالوی بحری جہازکے کمانڈنگ آفیسررئیرایڈمرل گیان کارلونے اس موقع پرجہاز کی قوت اوراس کی نمایاں خصوصیات پرپریزنٹیشن دی۔
اس موقع پرمہمان خصوصی اطالوی سفیرماریلینا ارمیلن کا شرکا سے خطاب میں کہناتھا کہ رواں سال کے دسمبرمیں اٹلی کا ایک اوربحری جہازدورے پرپاکستان پہنچےگا، پاکستان کےساتھ تعلقات سیاسی اوردفاعی سرگرمیوں سے بہت آگے ہیں،پاکستان اوراٹلی کےدرمیان تجارت کا حجم 2 بلین ڈالرزتک پہنچ چکا ہےاوراس میں مزید بہتری آرہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ دفاعی معاملات میں ہم دونوں ممالک ایک پیج پرہیں،کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اٹلی کی جانب سےحربی آلات کے ساتھ شرکت کی جاتی ہے،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اٹلی سے منسلک تقاریب وسرگرمیوں کو پاکستان میں سراہا جاتاہے،اطالوی بحری جنگی جہاز16اکتوبرتک کراچی میں لنگراندازرہےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔