ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے کرتار پورہ میں قتل و مبینہ خودکشی کی واردات ہوئی، جہاں دوست کے گھر آئے حمزہ نامی لڑکے نے پہلے آئمہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر بنی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی بناء پر پیش آیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سینئر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔