- کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت
- ضلع وسطی میں کار چور گروہ سرگرم، لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری
- کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- ایم ڈی کیٹ 2024، مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی کی تشکیل
- کراچی میں بدبو دار ہوا پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی
- انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع
- لاہور: نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا
- گورنر پنجاب کا نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر اظہار تشویش
- کینیڈا نے مجرمانہ سرگرمیوں پر بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ڈی پورٹ کردیا
- جنوبی کوریا میں 13، 13 بچے پیدا کرنیوالی دو خواتین کیلیے سویلین ایوارڈ
- عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لے لی
- چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کی یقین دہانی
- راولپنڈی میں دوست کے گھر آکر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- کراچی؛ کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کر دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی، بلاول کا ٹویٹ
- حکومت پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز تعینات
- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ
- کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز
- ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کے کامیڈین اداکار اتل پرچور کا کینسر سے انتقال
ممبئی: معروف بھارتی اداکار اتل پرچور کا طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد پیر کے روز 57 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوشل میڈیا پر اتل پرچور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا، “ایک ذہین اداکار جس نے لوگوں کو ہنسایا اور کبھی کبھی آنسوؤں میں مبتلا کیا، وقت سے پہلے دنیا کو چھوڑ گیا۔ اتل پرچور کی اچانک وفات افسوسناک ہے۔ وہ ڈرامہ، فلم اور ٹی وی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے۔”
اتل پرچور کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔
ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔