ضلع وسطی میں کار چور گروہ سرگرم لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری
دو وارداتیں نارتھ کراچی کے سیکٹرز فائیو سی ون اور فائیو سی تھری جبکہ ایک الیون سی 2 میں ہوا
شہر قائد کے ضلع وسطی میں گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرگرم کار لفٹنگ گینگ نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون اور فائیو سی تھری میں گھروں کے باہر کھڑی ہوئی 2 ٹویوٹا کرولا کاریں چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق چوری کی دونوں وارداتیں اتوار کی صبح پیش آئی ہیں جبکہ چوری کی گئیں گاڑیوں کے ماڈل 2011 اور 2012 ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے جبکہ سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی کار لفٹنگ گینگ گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس میں نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ٹو محمدی مسجد کے قریب گھر کے باہر کھڑی ہوئی ایک آلٹو کار کو چوری کر کے لیجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جبکہ کار چوری کرنے کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا تھا جس میں سفید رنگ کی ٹویوٹا کار میں سوار ملزمان سوار ہو کر آئے تھے۔
ایک ملزم انتہائی اطمینان کے ساتھ سفید رنگ کی آلٹو کار چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے دکھائی دیا ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہی روز میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری کرنے کی پے در پے وارداتوں نے نہ صرف ڈسٹرکٹ پولیس بلکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے ہیں کہ شہر میں کار لفٹنگ گروہ دیدا دلیری کے ساتھ شہریوں کو ان کی قیمتی گاڑیوں سے محروم کر رہے ہیں۔
ایک جانب اعلیٰ پولیس افسران اجلاسوں میں شہر میں کرائم کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ تو ضرور کرتے ہیں تو دوسری جانب شہری روز کی بنیاد پر اسٹریٹ کرمنلز اور کار لفٹروں کے ہاتھوں نقدی ، موبائل فون ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔