قذافی اسٹیڈیم، اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری،چیئرمین کا دورہ

 لاہور: قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، بیسمنٹ مکمل اور فلورز کا کام شروع ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تفصیلی دورے پرپیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیااورتعمیراتی معیارکا معیار کا معائنہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ پروجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے،اس کیلیے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہوگا، انھوں نے اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر رات گئے بھی کام جاری

اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفراسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیواواورنیسپاک کے عہدیداران بھی موقع پر موجود رہے۔