مودی کی نسبت بھارتی صدر کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز

خبر ایجنسی  منگل 15 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نسبت بھارتی صدر دروپدی مرمو نے افریقی ممالک کے 7 روزہ دورے پر جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی صدر الجزائر جانے کیلیے خصوصی طیارے میں اتوار کی صبح ساڑھے 10 بجے دہلی سے روانہ ہوئیں۔عام طور پر الجزائر جانے کیلیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کا فضائی روٹ اختیار کیا جاتا ہے مگر بھارتی صدر کے طیارے کیلیے ایسا نہیں کیا گیا۔

بلکہ انڈیا ون بوئنگ 777 طیارہ دہلی سے اڑان کے بعد جے پور، گجرات اور احمد آباد کے قریب سے ہوتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کے ساتھ ساتھ سفر کرکے عمان کی حدود میں داخل ہوا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارے نے دو مرتبہ بیرونی ملک کے دورے پر جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔