خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن، برآمدات کیلیے چین کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی ٹیرانیوو ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ژیجیانگ ہیزی فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یادداشت کے نتیجے میں زراعت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس شراکت داری کا مقصد خشک میوہ جات خصوصاً چلغوزے اور پستے کی پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور سالانہ 500 ملین ڈالر کی برآمد ہے۔

یہ تعاون پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی اور چین میں معیاری خشک میوہ جات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئی منڈیوں کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔

اس شراکت کے باعث جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔

اس اقدام کو ممکن بنانے میں ایس آئی ایف سی کا کردار، کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی اس کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔