ہاکی فیڈریشن میں جنریٹر سے عارضی بجلی بحال

محمد یوسف انجم  منگل 15 اکتوبر 2024
قومی کھیل کا ہیڈکوارٹر تین روز سے بجلی سے محروم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کھیل کا ہیڈکوارٹر تین روز سے بجلی سے محروم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال ہوگٗی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈریشن حکام نے جنریٹر کے ذریعے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیڈکواٹرز میں لائٹس اور پنکھے چلانے کا بندوبست کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام کا موقف ہے کہ حیدر حسین جب بطور سیکرٹری آفس آکر معاملات دیکھ رہے تھے تو انہوں نے بجلی کے بلز کی ادائیگی بروقت یقینی نہیں بنائی، جس سے اب بھاری واجبات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی

 

حکام کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے 69 لاکھ روپے کے بلز ادا نہ کرنے پر جمعے سے ہاکی فیڈریشن کی بحلی بند کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔