غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
ثمر ابو دقہ پیرا گلائیڈرز کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے

ثمر ابو دقہ پیرا گلائیڈرز کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ثمر ابو دقہ شہید ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثمر ابو دقہ 7 اکتوبر 2023 کو ڈرون اور پیرا گلائیڈرز کے ذریعے اسرائیل میں دراندازی کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ اکتوبر 2023 سے حماس کی ایئرچیف کے طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈرون یونٹ کے سربراہ تھے۔

hamad aerial head killed in israeli attack

اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ کو گزشتہ ماہ انٹیلی جنس بنیادوں کیے گئے فضائی حملے میں قتل کیا گیا جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔

ابو دقہ نے حماس میں کئی بڑے عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ حماس میں نوجوانوں کی ریکروٹمنٹ اور ان کی ٹریننگ کے بھی ذمہ دار تھے۔

ان کو عالمی شہرت 7 اکتوبر 2023 میں پیرا گلائیڈرز کے ذریعے حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیل میں اتارنے اور حملے کے منصوبے سے ملی تھی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔