بحیرہ عرب پر موجود دباؤ مزید مغرب کی جانب بڑھ گیا

  کراچی: مغربی وسطی بحیرہ عرب پر دباؤ گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران آہستہ آہستہ مزید مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 1190 کلومیٹر جنوب مغرب، اورماڑہ کے جنوب مغرب میں 1100 کلومیٹر اور گوادر سے 1020 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

سسٹم عمان کے شہر مسیرہ سے 520 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سلالہ سے 720 مشرق میں موجود ہے۔

امکان ہے کہ یہ نظام مزید مغرب میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھے گا اور آج دوپہر تک دوبارہ کمزور ہوکر کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔ سسٹم سینٹر کے ارد گرد شام تک 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور شام تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔