- پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ
- والد کے قاتل کو بیٹی نے 25 سال بعد پولیس اہلکار بن کر پکڑ لیا
- پاکستانی کیڈٹس کا انٹرنیشنل نیول اکیڈمی سیلنگ چیمپئن شپ میں تاریخی کارنامہ
- کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی
- کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
- ڈریسنگ روم میں بھارت سے متعلق بات چیت پر پابندی عائد کردی، کپتان محمد حارث
- گھروں میں گھُس کر صفائی کرنے والے چور کو 2 ماہ قید
- اسرائیل کی حمایت؛ مسلم گروپ کا ٹرمپ اور کملا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان
- معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام
- ٹک ٹاک نے سال 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
- عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل پہنچ گئے
- آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے 4وکٹوں پر 200رنز، کامران غلام کی ڈیبیو میں سنچری
- پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز
- طالبان کی میڈیا پر جاندار چیزوں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
- کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا
- واٹس ایپ ویڈیو سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری
- دوسرا ٹیسٹ؛ انگلش بورڈ کی پوسٹ نے مداحوں کو کیا پیغام دیا
- شکارپور میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈکیت مارے گئے
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارت نے کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا
نئی دہلی: کینیڈا کی جانب سے سکھ رہنما قتل کیس میں بھارتی ہائی کمشنر سمیت دیگر سفارت کاروں کو شامل تفتیش کرنے پر مودی سرکار تلملا اُٹھی اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق کینیڈین سفارت کاروں کو ہی ملک بدر کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر خالصتان رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سفارت کاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھا دیا۔
جس کے تحت کینیڈا کی حکومت نے بھارتی حکومت کو ایک سفارتی مراسلہ بھیجا جس میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور دیگر سفارت کاروں کو ہردیپ سنگھ نِجر کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا
تاہم بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان سفارت کاروں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس بلالیا۔
بعد ازاں مودی سرکار نے نہ صرف کینیڈین ناظم الامور کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا بلکہ کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر سمیت 6 اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم بھی دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خالصتان رہنما کا قتل؛ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا
بھارتی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ہائی کمشنر سمیت دیگر سفارتی عملے کی حفاظت کے معاملے پر تشویش ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ہردیپ سنگھ نجر کیس میں اپنے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں کو کینیڈا کی جانب سے شاملِ تفتیش کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
یاد رہے کہ 45 سالہ خالصتان رہنما ہردیب سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں مسلح افراد نے کینیڈا کے علاقے کولمبیا میں قتل کر دیا تھا۔
کینیڈا نے اس قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی را پر عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا اس میں بھارتی سفارت کار بھی ملوث تھے۔
جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور متعدد بار ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔