- دوسرا ٹیسٹ؛ انگلش بورڈ کی پوسٹ نے مداحوں کو کیا پیغام دیا
- شکارپور میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈکیت مارے گئے
- نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا
- حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
- گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ
- ناسا نے مشتری کے چاند کی جانچ کیلئے مشن روانہ کردیا
- کالج طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ ترجمان پنجاب پولیس نے شہریوں سے مدد مانگ لی
- 26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
- الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارت نے کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا
- پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم
- پختونخوا میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں کی وجہ سے نہیں ہورہے، الیکشن کمیشن
- وزن کم کرنے والی ادویات کیا خودکشی کا رجحان پیدا کرتی ہیں؟
- عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 2 مسافر خواتین کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- "سابق کرکٹر بابراعظم کو ٹیسٹ سیریز سے باہر کرنے پر ناراض"
- طالبات کے ساتھ ہراسگی کا معاملہ، لاہور میں آج بھی طلبہ کا احتجاج
- سیاسی جماعتوں میں مشاورت کے بعد آئینی مسودے کو سامنے لایا جائے گا؟ پشاور ہائیکورٹ
- آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟ شاہد خاقان
- پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی
- ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف
ریپ واقعے پر کل سے گندی اور گھناونی سازش ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ریپ واقعے پر کل سے گندی اور گھناونی سازش ہو رہی ہے، یہ لوگ ریپ کا نام اتنی آسانی سے لیتے ہیں کیا یہ کوئی مذاق ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے تو کرغستان میں بھی بچیوں سے ریپ کروا دیے تھے، آپ بچیوں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں، ان بچیوں نے بعد میں اس معاشرے میں جینا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کسی بچی کا پردہ رہنے دیں، اگر والدین بات نہیں کرنا چاہتے تو ہاوس یا سوشل میڈیا پر تماشا نہ بنائیں۔ بچی سامنے آ جائے تو ہر قسم کی کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں؛ مریم نواز نے طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد بچیوں نے احتجاج کیا، جو نام بتایا گیا اس نام کی تین بچیاں تھیں اور تینوں سے معلوم کیا گیا لیکن ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، پھر جس گارڈ کا نام لیا اسے بھی گرفتار کر لیا گیا، جس اسپتال کا کہا گیا وہاں جا کر سارا ریکارڈ دیکھا وہاں بھی ایسا کچھ نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اسکولوں سے چند بچے اکٹھے کیے ہیں اور احتجاج کروا رہے ہیں، بغیر ثبوت کے کیمپس سیل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات کی گفتگو کے دوران اپوزیشن بینچوں سے ہنگامہ آرائی کی گئی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دونوں فریقوں کو خاموش کرانے میں ناکام رہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو سیاسی گدھ کہا ان کو برا لگ رہا ہے۔
حنا پرویز بٹ
ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہراسمنٹ اور ریپ کیسز پر خواتین کو حقوق دیں گے، وزیر اعلیٰ نے پہلی تقریر میں واضح کیا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ریپ کا شکار کسی بھی بچی کو انصاف دینا اور ملزم کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ایک شخص نے بچی کے ریپ کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر لگائی لیکن اس کیس کا کوئی مدعی سامنے نہیں آیا، ایک بچی کا نام لیا جا رہا ہے لیکن اس کے والد و چچا گواہی دے رہے کہ ریپ نہیں ہوا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جس گارڈ کا نام لیا جا رہا تھا اسے سرگودھا سے حراست میں لیا گیا ہے، بچیوں کے والدین رو رہے ہیں کہ ہماری عزتیں نہ اچھالیں اور بچیوں کا نام نہ لیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔