پرانے یورپی دور کے لباس کے ڈیزائن کا کیک بنانے والا ماہر

نگوین وو ہوانگ ویتنام کے سب سے زیادہ باصلاحیت اور تخلیقی کیک بنانے والوں میں سے  ایک ہیں جو پرانے زمانے میں اشرافیہ خاندان کی عورتوں کے لباس کی شکل میں کیک تیار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

34 سالہ نگوین کو طویل عرصے سے ویتنام کے بہترین کیک آرٹسٹوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کے حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ ڈیزائن والے کیک ہمیشہ متاثر کن رہے ہیں، ان کے اشرافیہ کے لباس والے کیک نے انہیں منفرد اعزاز دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بٹرکریم اور چاکلیٹ کے ساتھ ایک تہہ دار اسفنج کیک بیس کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انتہائی تفصیلی کیک کو یوربی باروک دور سے متاثر ہو کر یورپی طرز کے اشرافیہ کے لباس کی شکل میں بنایا گیا ہے۔

نگوین نے کچھ سال پہلے ایک ذاتی چیلنج کے طور پر لباس کی شکل والے کیک پر کام کرنا شروع کیا۔ کیک کو پھولوں، پتوں اور یہاں تک کہ کارٹون کرداروں کی شکل دینے کے ماہر نگوین نے جلد ہی جان لیا کہ اسے حقیقت پسندانہ خوردنی لباس میں کیک بنانے کے لیے مہارت سے زیادہ کی ضرورت ہے، خاص طور پر باروک دور کی طرح کے وسیع گاؤن جو خواتین زیب کرتی تھیں۔