نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
 فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

لاڑکانہ: رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے کی آواز اور اطلاع پر پولیس نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں کہ بم دھماکا کریکر کا ہے یا کچھ ۔

ایس ایس پی روحیل خان کھوسو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔

ڈی ایس پی لاڑکانہ پارس بکھرانی نے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی رہائش گاہ کے باہر کریکر پھینکا گیا، عینی شاہدین کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا، کریکر کس نوعیت کا ہے؟ بم ڈسپوزل اسکواڈ تحقیقات کر کے تعین کرے گا۔

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کریکر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، پولیس ٹیم کو متحرک کرکے حقیقی ملزمان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔