سبی میں ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق 8 زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیكب آباد جانے والی تیز رفتار ویگن لم جی كے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک ٹكرا گئی


/Numainda Express July 18, 2014
زخمیوں میں سے 3 كی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

قومی شاہراہ پر تیز رفتار ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق كوئٹہ سے جیكب آباد جانے والی تیز رفتار ویگن لم جی كے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک ٹكرا گئی جس كے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 9 افراد جاں بحق جبكہ 8 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد لیویز فورس کے اہلکار اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ كوآرٹر اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 زخمیوں كی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت عبدالصمد مینگل، روی كمار، غلام محمد، نذیر احمد اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں