بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ انجری کا شکار

اداکارہ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی

ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئیں۔


اداکارہ راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔


راکول پریت سنگھ ان دنوں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئے آنے والی فلم ''دے دے پیار دے 2'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجری کے باوجود مسلسل دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کےلیے فلم کی شوٹنگ کرتی رہیں۔


راکول سوشل میڈیا پر اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز سے مداحوں کو فٹ رہنے کےلیے مشورہ دیتی رہتی ہیں لیکن اس وقت خود خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔











View this post on Instagram


A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)





ذرایع کے مطابق راکول کے ساتھ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اور دس اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ پہلے اداکارہ درد کی بدترین صورتحال کا شکار ہوگئیں۔


سالگرہ کی تقریب میں طبیعت بگڑنے کے بعد اداکارہ کو اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں پٹھوں کو آرام دینے والے انجکشن لگائے گئے تھے اور اب مکمل بیڈ ریسٹ کے ساتھ راکول ریکوری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

Load Next Story