پاور، اسٹائل اور پرفارمنس جو آپ بہترین قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں

آج کی تیز رفتار دنیا میں ہم ہمیشہ ایک ایسے اسمارٹ فون کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہماری جیب پر بوجھ بنے بغیر اعلیٰ درجے کے معیار، شاندار کارکردگی اور دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل ہو۔ بجلی کی رفتار سے بدلتی اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے ساتھ مینوفیکچررز مناسب قیمت کی حد کے اندر رہتے ہوئے صارفین تک ایسی بہترین مصنوعات پہنچانے کیلئے سخت مقابلہ کررہے ہیں جو عوام کو پسند آسکیں۔

قیمتوں کی یہ جنگ مزید تیز ہوگئی ہے کیونکہ کمپنیاں زیادہ سستی اور جدید ڈیوائسز پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو وسیع تر معاشی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ جیسے جیسے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور روزمرہ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، صارفین اپنے بجٹ کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔ یہ رجحان برانڈز کو نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی جدت لانے پر مجبور کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہر کسی کیلئے زیادہ رقم خرچ کے بغیر اعلیٰ و معیاری اسمارٹ فون خریدنا آسان ہوجاتا ہے۔

ٹیکنو نے ایک بار پر اپنے صارفین کی وسیع تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور قابل ذکر اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس میں موجود خصوصیات عام طور پر ایک اعلیٰ و شاندار اسمارٹ فون میں پائی جاتی ہیں۔

نیا CAMON 30S ہموار اور جدید صارف تجربے کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی خصوصیات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک جدید ترین کا سمک کنسنٹرک سرکلز ڈیزائن پر مشتمل ہے اس کی متحرک 6.78انچ کی 120Hz AMOLED خم دار اسکرین انتہائی ہموار اور شاندار بصری تجربہ فراہم کرتی ہے۔

اس کا جدید خصوصیات سے مزین 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا آپ کی فوٹو گرافی کے تجربے کو نئی بلندیوںتک لے جانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس کا سونی IMX896 سپر لائٹ حساس سینسر کم روشنی والے ماحول کیلئے آئیڈیل ہے جو نائٹ شوڈ موڈ کو مشکل حالات میں بھی انتہائی واضح اور شفاف تصویر کھینچنے کے قابل بناتا ہے۔

اس کا 100 میگا پکسل کا الٹرا کلیئر موڈ حیرت انگیز تفصیلی شاٹ لینے کی صلاحیت کو مزید بڑھاتا ہے جس سے ہر لمحہ امر ہوجاتا ہے۔ جب بات پورٹریٹ فوٹو گرافی کی ہو تو یونیورسل ٹون فیچر آپ کی جلد کا رنگ اور ارد گرد کا ذہانت سے پتا لگاتا ہے اور خودبخود سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرتا ہے تاکہ آپ کی حقیقی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کیلئے قدرتی اور چمک دار پورٹریٹ تیار کیے جاسکیں۔

یہ نیا CAMON 30S اپنی جدید ترین آرٹیفشل انٹیلی جنس صلاحیتوں کے ذریعے کارکردگی ،تخلیقی صلاحیتوں اور ذاتی نوعیت کے تجربات میں اضافے کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صارفین ASK AI کے ساتھ آسانی سے متن تخلیق اور بہتر کرسکتے ہیں جبکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹرانسلیشن زبان کی رکاوٹ کا خاتمہ کرتا ہے جس سے مختلف زبانوں میں ہموار کمیونی کیشن ممکن ہوجاتی ہے۔

اس کی دیگر تخلیقی خصوصیات میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹولز جیسے Sketch اورGenerative AI Portraits سے تصاویر بنانا شامل ہیں جس کی مدد سے صارفین اپنے خیالات اور بصری مشاہدے کو آسانی کے ساتھ امر کرسکتے ہیں۔

مزید ذاتی نوعیت کے معاملات کیلئے سوشل ٹربو فیچر بہتر کمیونی کیشن کو ممکن بناتا ہے اور بیک گراؤنڈ چینجر صارفین کو صرف چند ٹپس کے ساتھ ویڈیو کالز میں اپنے ماحول کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کا AI Eraser تصاویر سے ناپسندیدہ عناصر ہٹانے میں مدد دیتا ہے جبکہ AI Wallpaper منفرد ڈیزائن کے ساتھ اسکرین پر تخلیقی مزاج میںاضافہ کرتا ہے۔

جدید MediaTek G100 پروسیسر کا حامل CAMON 30S غیر معمولی کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے ،جو ایپس کے باوجود ہموار ملٹی ٹاسکنگ اور آپریشنز کو ممکن بناتا ہے۔

ڈیوائس کو IP53-rated water اورsplash resistance کے ساتھ روزمرہ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے اور ایکوا ٹچ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی پائیداری کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ فون کو مزید پائیدار بنانے کیلئے کارننگ کا مضبوط تحفظ اسکرین کو خراش اور دیگر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے اوراسے کارکردگی اور مزاحمت دونوں اعتبار سے مضبوط بناتا ہے ۔

فون کے دیرپا استعمال کیلئے 33 واٹ سرچارج کے ساتھ ایک مضبوط 5000mAh بیٹری بھی ہے ۔ اسمارٹ فون CAMON 30S اپنی 256GB کی انٹرنل اسٹوریج اور 16GB RAM (بشمول8GB کی اضافی RAM ) کے ذریعے ملٹی ٹاسکنگ کے دوران بھی تمام ایپس، فائلوں اور تصاویر کیلئے کافی اسٹوریج کے ساتھ بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

اسمارٹ فون CAMON 30S کو Dolby Atmos ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے تا کہ بھرپور 3D surround sound کے ساتھ غیر معمولی طور پر شاندار ملٹی میڈیا تجربہ کیا جاسکے جو آپ کی فلموں، موسیقی اور گیمز کو امر کرتا ہے ،جو کہ اس سے قبل کبھی نہ تھا۔

ان تمام تر غیر معمولی خصوصیات اور دیدہ زیب ڈیزائن سے متعلق جاننے کے بعد آپ شاید یقینی طور پر یہی سوچ رہے ہوں گے کہ اس اسمارٹ فون کی قیمت بہت زیادہ ہونی چاہیے ہیں ناں؟ ٹھیک ہے دوبارہ سوچیں: سب کیلئے حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شاندار اسمارٹ فون کی قیمت آپ کی توقع سے کہیں کم ہے۔

اعلیٰ خصوصیات کا حامل یہ شاندار ڈیزائن والا اسمارٹ فون محض 59,999 روپے میں دستیاب ہے، جی ہاں! آپ نے اسے درست پڑھا، یہ ایک ایسے فون کیلئے ناقابل یقین سودا ہے جو کہ بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔ تو ،آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں؟ وقت ضائع نہ کریں، ابھی اس پاور ہاؤس کو حاصل کریں اوراپنے اسمارٹ فون کے تجربے میں اضافہ کریں۔