- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
- تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون
- آئینی ترمیم؛ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان کل ملاقات متوقع
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان
- معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار گرفتار
- غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
- وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
- جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں،اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
- لاہور؛ ڈکیتی واردات ٹریس کرنے میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار
کراچی: خام تیل کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے اور شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی محدود پیش قدمی جاری رہی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سواپ معاہدے کے تحت باہمی تجارت چائنیز کرنسی میں کیے جانے سے ڈالر پر آنے والے دنوں میں ڈالر پر انحصار کم ہونے اور پاکستان میں چین سمیت دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری منصوبوں جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 277روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی اور کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا لیکن اختتامی لمحات میں طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 279روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، معیشت میں درآمدی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طلب اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں بھی انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔