اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا

تل ابیب: اسرائیل میں تن تنہا مرکزی شاہراہ پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور چار یہودیوں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو وہاں سے گزرنے والے ایک کار سوار نے جوابی فائرنگ میں مار دیا تھا جس کی شناخت  غزہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ نوجوان گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے سے کچھ روز قبل آیا تھا اور تب سے اسرائیل میں ہی مقیم تھا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل میں ایک اور حملہ؛ پولیس افسر ہلاک اور 4 شہری زخمی

غزہ کا فلسطینی نوجوان کیوں کہ اسرائیل کا رہائشی نہیں تھا اس لیے اس کا نام اور دیگر معلومات حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حکام حیران ہیں کہ یہ نوجوان کس طرح ایک سال تک خفیہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز سے اوجھل رکھنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ یہ نوجوان آج پیدل ہی ہائی وے تک پہنچا تھا اور سب سے پہلے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر دیگر گاڑیوں پر بھی گولیاں برسائی تھیں۔