- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
- تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون
- آئینی ترمیم؛ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان کل ملاقات متوقع
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان
- معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار گرفتار
- غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
- وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
- جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں،اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
- لاہور؛ ڈکیتی واردات ٹریس کرنے میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی بنیاد پر 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردیا اور اس کے بعد فوری طور پر برطرف کردیا جائے گا۔
بی سی بی کی جانب سے ہتھوروسنگھے کو مذکورہ وقت کے بعد شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فل سمنز ان کی جگہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور چمپیئنز ٹرافی 2025 تک بطور عبوری کوچ خدمات انجام دیں گے۔
بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے بتایا کہ ہتھوروسنگھے کو دو مرتبہ قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، پہلا الزام ایک کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی ہے اور دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ چھٹیاں کرتے ہیں یہاں تک کہ معاہدے میں طے شدہ چھٹیوں سے بھی زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ ہتھورو سنگھے نے گزشتہ برس فروری میں دوسری مرتبہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، فاروق احمد نے اگست میں بطور صدر تعیناتی کے بعد کہا تھا کہ ہتھوروسنگھے کو ہیڈ کوچ کے طور پر مزید توسیع نہیں دینی چاہیے۔
ہتھورو سنگھے کی کوچنگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔