پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں—فوٹو: فائل

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔

آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہو گا، اس سے قبل اجلاس جمعرات تین بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔