79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 اکتوبر 2024
فوٹو- ایکسپریس

فوٹو- ایکسپریس

  کراچی: برازیل میں ریو ڈی جنیریو کے سمندر میں منعقدہ عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی نے 79 ویں انٹرنیشنل نیول اکیڈمی سیلنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلورمیڈل جیت لیا۔

79 ویں انٹرنیشنل نیول اکیڈمی سیلنگ مقابلوں میں چین اور اٹلی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل پایا۔

پرتگال نے 5 ویں، بھارت نے چھٹی، پیرو نے 7 ویں، کولمبیا نے 8 ویں اور ارجنٹائن نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی، پاکستان نیول اکیڈمی سیلنگ ٹیم آفیسر کیڈٹ محمد عبداللہ اکرم، مڈشپ مین طلحہ ملک، آفیسر کیڈٹ سعد بن خالد، آفیسر کیڈٹ سید شاکر علی اور لیفٹینٹ سمیع اللہ پر مشتمل تھی۔

دریں اثنا مقابلوں میں شاندار کامیابی پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے پاکستانی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔