ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
(تصویر: ایپل)

(تصویر: ایپل)

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سپورٹ کرنے والا نیا آئی پیڈ مِنی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

یہ چھوٹا ٹیبلٹ اپنی نوعیت کا پہلا ہے جو ایپل کے نئے انٹیلی جنس فیچر کو سپورٹ کرتا ہے، جس کو کمپنی کی جانب سے اپنی ڈیوائسز کے مستقبل کے طور پر پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹیکسٹ کو دوبارہ لکھنے کے ٹولز، سِیری کا اپ ڈیٹڈ ورژن اور کلین اپ جیسی دیگر ایپس شامل ہیں۔

واضح رہے آئی پیڈ مِنی کو 2021 کے بعد سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اس لیے یہ ڈیوائسز اے آئی ٹولز کے لیے سپورٹ نہیں رکھتی ہیں۔اس نئی اپ ڈیٹ میں آئی پیڈ میں گزشتہ برس کے آئی فون 15 پرو کی اے 17 پرو چِپ شامل کی گئی ہے۔

اس متعلق ایپل کا کہنا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کو چلانے کے لیے جدید پروسیسر چاہیئں، جس کا مطلب ہے کہ صرف آئی فون 15 پرو اور اس سال کے آئی فون 16 کے لائن اپ کی اس تک رسائی ہے۔

منی آئی پیڈ کا یہ ورژن آئندہ ہفتے بروز بدھ 23 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 499 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔