سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے سول و جناح اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ رحیمہ اور 30 سالہ عبدالطیف کے نام سے کی گئیں۔

زخمیوں کی شناخت فوزیہ ، انیلا ، اقصیٰ ، الماس ، حمیدہ ، کریمہ ، حمیرا ، نجمہ ، دعا ، ،زہرا ، نسیم ، آفتاب ، قادر ، ممتاز ، دین محمد ، شاہد ، مبارک ، ادریس ، صاحب دین اور حیدر بخش کے ناموں سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ حادثہ کار اور سوزوکی پک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جس میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔