کراچی میں 10 سالہ طالبہ نے حاضر دماغی سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

طالبہ دوپہر کو دو بجے اسکول سے گھر جارہی تھی کہ ماسک پہنے نامعلوم ملزم نے اُسے بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی کوشش کی


Staff Reporter October 16, 2024
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقہ صدر بزرٹہ لائن میں نجی اسکول کی 10 سالہ طالبہ نے مزاحمت اور شور کر کے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

اطلاعات کے مطابق دس سالہ طالبہ دوپہر کو دو بجے اسکول سے گھر جارہی تھی کہ ماسک پہنے نامعلوم ملزم نے اُسے بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے مزاحمت کی اور شور مچا دیا۔

بچی کا شور سن کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ علاقہ مکین جمع ہوئے اور اغوا کار کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔ مکینوں میں واقعے کے باعث شدید اشتعال پھیل گیا۔

ایس ایچ او صدر عمران زیدی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں ، جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں