گوگل کا اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز سے چلانے کا معاہدہ

معاہدے کا مقصد 2030 تک صاف انرجی ٹیکنالوجی کو آن لائن کرنا ہے


ویب ڈیسک October 16, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے چھوٹے چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو چلانے کے دنیا کے پہلے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ٹیک جائنٹ کی جانب سے یہ معائدہ کیلیفورنیا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کائروس پاور کے ساتھ کیا گیا ہے جس کا مقصد 2030 تک صاف انرجی ٹیکنالوجی کو آن لائن کرنا ہے۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن کے جدید نیوکلیئر ری ایکٹر نیوکلیئر تنصیبات میں اضافے کا نیا راستہ پیش کرتے ہیں، جو کہ ان کے سادہ ڈیزائن، مضبوطی اور فطری طور پر محفوظ ہونے کی بدولت ہے۔

سائز کا چھوٹا اور ماڈیولر ڈیزائن کا ہونا تعمیر کے دورانیے کو کم کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی ان کی تنصیب متعدد جگہوں پر کی جا سکتی ہے اور حتمی پروجیکٹ کی ڈیلیوری کے متعلق بتایا جا سکتا ہے۔

کائروس پاور کی ٹیکنالوجی ایک سیرامک اور گالف کی بال کے برابر فیول کے ساتھ پگھلے ہوئے نمک پر مشتمل کُولنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے تاکہ بھانپ کی ٹربائن سے توانائی بنائی جا سکے۔

گوگل اور کائروس پاور دونوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی کمرشل دستیابی سے قبل اس معاہدے کا ہوجانا ٹیکنالوجی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانےپر پھیلانے میں مدد دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں