خیبرپختونخوا کے جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت دیا جائے گا

خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کی ترامیم کا اعلامیہ جاری، صبح ناشتے میں پراٹھا چائے دی جائے گی


ویب ڈیسک October 16, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت جبکہ ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کی ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق صبح کے ناشتے میں چائے اور پراٹھے سے قیدیوں کی تواضع کی جائیگی، کوئی قیدی چائے پینے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو چائے کی مقدار میں متبادل فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو دال، گوشت، لوبیا ، چنا ، سبزی ، پلاﺅ اور حلوہ فراہم کیا جائے گا، دوپہر کے کھانے میں پیر اور جمعرات کو دال چنا ، منگل کو دال ماش، بدھ کو سفید چنا دیا جائے گا۔

اسی طرح ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا جبکہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت فراہم کیا جائے گا، اسی طرح منگل کو آلو انڈہ یا سبزی اور روٹی، بدھ کو سبزی، جمعرات کو گوشت پلاﺅ سے تواضع ہوگی۔

مینؤل کے مطابق جمعہ کو مونگ چاول، ہفتے کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور بنے گی، صبح ناشتے میں پراٹھا 100 گرام ہوگا جبکہ خشک دودھ 75گرام، چینی 30 گرام ، چائے کی پتی تین گرام، گھی 20 گرام اور نمک تین گرام استعمال ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر قیدیوں کو گوشت، عید الضحیٰ پر مرغی کا گوشت کھلایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |