2024

پاک فوج کی مہم ’’علم و ہنر‘‘کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبے

تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی کیلیے پاک فوج نے کئی نئے اسکولوں کی بنیاد رکھ دی ہے


خالد محمود October 16, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پاک فوج نے مہم ''علم و ہنر''کے تحت گوادر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

مقامی نوجوانوں کے لیے ہنر مند تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کو جدید سولر سسٹم فراہم کیا، گوادر میں بجلی و پانی کی بلاتعطل فرامی کے لیے فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا گیا جبکہ ان اقدامات کی بدولت بجلی کی بندش کے باوجود اسکول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج نے اسکول میں کھیل کے میدان کی بھی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، لڑکیوں کو علم و ہنر کی فراہمی کے لیے پاک فوج کا یہ اقدام انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، فوج نے گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سماجی خدمات فراہم کیں، تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی کیلیے پاک فوج نے کئی نئے اسکولوں کی بنیاد رکھ دی ہے، طلبا اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمات کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں