امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا

اسرائیل نے 90 فی صد سے زائد انسانی امداد کے سامان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا


ویب ڈیسک October 16, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا نے ایک خط میں اسرائیل کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ 30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنائے۔


خط میں امریکا نے اسرائیلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اگر 30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ نہیں کیا گیا تو امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔


امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی خط جاری کرنے کے باوجود صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔


امریکا کا خط لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ غزہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے 90 فی صد سے زائد انسانی امداد کے سامان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں