بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2024
انسٹا اسٹوری پر نوجوان کرکٹر کی کارکردگی کو سراہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انسٹا اسٹوری پر نوجوان کرکٹر کی کارکردگی کو سراہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 118 رنز کی اننگز کھیلی۔

کامران غلام ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

سالگرہ والے دن بابراعظم نے اپنے متبادل نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری بھی شیئر کی۔

بابراعظم نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا کھیلا کامران!

مزید پڑھیں: “بابراعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے”

خیال رہے کہ مسلسل ناقص پرفارمنس اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زائد اسکور نہ کرنے والے بابراعظم کو آرام کروایا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔