بھارت میں دسہرہ کے موقع پر ہاتھی بپھر گیا ویڈیو وائرل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لیکن ہاتھی کو قابو کرنے میں ناکام رہی
بھارت میں دسہرہ میلے کے دوران ایک ہاتھی بپھر گیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا جس میں ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔
بہار کے سارن میں دسہرہ میلے کے دوران ایک ہاتھی مشتعل ہوگیا جس نے بعدازاں بازاری علاقے میں تقریباً دو گھنٹے تک تباہی مچائی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے۔
واقعے کی ویڈیو بھی آن لائن منظر عام پر آئی جس میں جانور کو بازار کے علاقے میں پیٹھ پر تین افراد کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانور کئی گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے انہیں نقصان پہنچا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے لیکن ہاتھی کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ ویڈیو میں بازار کے علاقے میں لوگوں کو ہاتھی کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب اس نے گاڑیوں کو نقصان پہنچانا شروع کیا۔
جانور کو ایک مہوت (ہاتھی سنبھالنے والے) کی مدد سے قابو میں لایا گیا جب اس نے مشتعل ہاتھی کو ایک ویران باغ میں لے گیا۔ ہاتھی کو درخت سے باندھ کر قابو کر لیا گیا۔