- کراچی؛ اگلے تین روز تک موسم گرم و مرطوب رہنےکا امکان
- پی ٹی آئی کے تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع
- آپ کی باری بھی آنے والی ہے؛ اسرائیلی صدر کی حزب اللہ کے عبوری سربراہ کو دھمکی
- کراچی چیمبر کا ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کی شرط موخر کرنے کا مطالبہ
- ایم کیو ایم کا لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
- مشہور اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے کیلیے تیار
- پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ بیوی نے جہاز بحفاظت اتار لیا
- پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پردھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
- 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی
- وزیراعظم شہباز شریف کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- صدر مملکت کا پاکستان ترکمانستان کے درمیان کاروباری تعلقات بڑھانے پر زور
- یہودی مسافروں کو روکنے پر ایئرلائن کو ریکارڈ 40 لاکھ ڈالر جرمانہ
- عامر مغل کا پی ٹی آئی قیادت سے ڈی چوک پر احتجاج کا مطالبہ
- عیسائی برادری کا مسیحی خاندانی معاملات کے قوانین میں ترمیم کا مطالبہ
- نظام الدین اولیاؒ کا عرس، پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے
- جامعہ کراچی میں طلبا کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری
- پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان آئینی ترمیم کےمسودے پراتفاق رائے کا امکان
- آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ایس سی او اجلاس کے بعد قازقستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم وطن روانہ
- پشاور؛ صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ بل منظور، متعدد ترمیمی بل پیش کرنے پراپوزیشن کااعتراض
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا دئیے گئے
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا کر ان میں 1 ہزار 287 افسران و اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ ان ناکوں کی نگرانی 4 ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ایمبیسی روڈ،سروردی روڈ سری نگر ہائی وے،ناظم الدین روڈ پر ناکے لگائے گئے۔ آغا خان روڈ ،قائد اعظم یونیورسٹی چوک اور شاہدرہ روڈ پر بھی ناکے لگادئیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیلور سے بری امام۔سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر ناکہ لگایا گیا جبکہ فیصل چوک،فیصل ایونیو اور نواز چوک میں بھی اضافی ناکے لگائے ہیں۔ جناح ایونیو،ڈی واٹسن فضل حق اور جی سیون لوپ پر بھی ناکہ لگایا گیا ہے۔ فیصل ایونیو،شکر پڑیاں اور پریڈ گراونڈ کے قریب بھی ایڈیشنل ناکہ لگایا گیا۔
ناکوں کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا ہے۔ اسلام آباد ایسکپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ سے نائنتھ ایوینیو سروس روڈ سے متبادل راستہ کھلارکھا گیا ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کا دوسرا راستہ فیض آباد سے آئی ایٹ سروس روس سے کھلاہے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نےلہترار روڈ بھی بندکر دیا۔ راولپنڈی سے آنیوالی ٹریفک کے لئے تمام سروس روڈز کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں بلیوایریا سمیت ریڈ زون سے باہر تمام علاقوں کی سروس روڈز کھلی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے کے سروس روڈز سے دئیے گئے راستوں پررش ضرورہے لیکن راستے کھلے ہیں۔ نائنتھ ایوینیوکا آئی ایٹ کی جانب فیض آباد آئی جے پی روڈ پربذریعہ سروس روڈسے گاڑیوں کابھی راستہ کھلاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔