وفاق کراچی میں گرین لائن اور ہم یلو بس سروس چلائیں گے قائم علی شاہ
سندھ کابینہ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، کراچی سمیت صوبے میں قیام امن کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی میں گرین لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم شہر میں یلو لائن بس چلائیں گے۔
سندھ اسمبلی میں میں دی جانے والی افطار و ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبہ بھر میں قیام امن کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں ردو بدل کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ افطار ڈنر میں سندھ کابینہ کے ارکان ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے صوبائی وزرا ، ارکان سندھ اسمبلی ، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رضا ربانی نے کہا کہ نواز لیگ کے ساتھ ہمارے اصولی اختلافات ہیں، حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں گے اور پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ نواز حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے مشورے لے۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ اختلافات میں جمہوریت کا حسن ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں۔