پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں

حادثہ دیکھتے ہی مقامی لوگ فوراً موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور خاتون کی مدد کرتے ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت میں پش آئے انتہائی خوش قسمت واقعے میں ایک خاتون اس وقت بال بال بچ گئی جب ایک پانی کی ٹنکی ان کے اوپر آگری۔

خاتون بہت خوش قسمت تھیں جب ان پر پانی کا خالی ٹینک گرا اور وہ بھی اس انداز سے کہ جو نیچے کا حصہ کھوکلا تھا وہ ان کے سر کی جانب آیا۔


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گجرات کے سورت میں واقع ایک پانی کی ٹنکی خاتون پر گرتی ہے اور اسے مکمل طور پر ڈھانپ لیتی ہے لیکن کچھ ہی دیر میں خاتون شدید زخمی ہوئے بغیر ٹنکی کے اوپری سوراخ سے اپنا سر باہر نکال کر آس پاس دیکھتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور بظاہر خاتون کو پانی کے ٹینک کے نیچے سے بچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں