2024

کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

شہر میں بلوچستان کی گرم و خشک ہواؤں کے اثرات زائل ہونا شروع ہوگئے ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2024
آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں آج سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوں گی اور آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں بلوچستان کی گرم و خشک ہواؤں کے اثرات زائل ہونا شروع ہوگئے ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں گرم و خشک موسم ریکارڈ ہو رہا تھا۔

صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں