چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا حنا پرویز بٹ

کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، حنا بٹ


ویب ڈیسک October 16, 2024
کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، حنا بٹ

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بتایا ہے کہ پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ہائبرڈ بیج کے متعلق سوال کیا کہ محکمہ زراعت نے چاول کا منظور شدہ ہائبرڈ بیج خریدا مگر اطلاعات کے مطابق یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، اور کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم محمکے میں بہتری چاہتے ہیں تو اس طرح کے ہائبرڈ بیج کی خریداری کو ٹھیک کریں تاکہ کسانوں اور محکمے کو نقصان نہ ہو۔

حنا بٹ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، پیداوار میں کمی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہوسکتی ہے، پھر بھی ہم بیج کے معیار کو بہتر بنائیں گے اور اسمگلنگ والا بیچ استعمال نہ ہو۔

[video width="1280" height="720" mp4="https://c.express.pk/2024/10/whatsapp-video-2024-10-15-at-5.51.36-pm-1729060587.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں