بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 پولیس اہل کار زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2024
دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا

دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا

 پشاور: بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چوکی امبیلا کی موبائل گاڑی کے ساتھ کنکوئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا گیا۔ وقعے میں 4 پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے اور علاقے کی ناکابندی کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔