ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل
99 سالہ مہاتیر محمد کا سانس کی نالی میں انفکیشن کا علاج جاری ہے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیراعظم 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفکیشن کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مہاتیر محمد دل کے بھی مریض ہیں اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔ طبیعت کی خرابی کے باعث مہاتیر اپنی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
مہاتیر محمد پہلی بار 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔