پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2024
بلال یاسین کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا

بلال یاسین کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا

 لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان تبدیل کردیا۔

وزیراعلی نے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان بلال یاسین سے واپس لے کر انہیں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینیجمنٹ کے نئے وزیر کا تقرر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیا۔

راشد اقبال نصر اللہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔ چیف سیکرٹری آفس سے راشد اقبال نصر اللہ کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔